18 نومبر 2014 - 18:38
قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملے فوری بند ہونا چاہیے

پاکستان نے اپنے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈورن حملے فوری طور پر بند کۓ جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملوں کو مداخلت پر مبنی اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ مسعود خان نے پیر کے دن نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے عالمی قوانین اور پاکستان کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے منافی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر امریکہ کے ڈرون حملوں کا کوئي جواز نہیں ہے کیونکہ پاکستان کی فوج  قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کررہی ہے اس لۓ امریکہ کے ڈرون حملوں کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲